14 اپریل 2026 - 12:48
ایرانی تہذیب کے خاتمے کی ٹرمپی دھمکی پر رد عمل: ٹرمپ کو برطرف کرو، سابق ڈائریکٹر سی آئی اے

سی آئی کا سابق ڈائریکٹر "جان برینن" نے ایرانی تہذیب کے خاتمے کی ٹرمپی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ کو عقلی زوال اور نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے، اس کو فوری طور پر صدارتی عہدے سے ہٹانا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  کے مطابق، سی آئی کے سابق ڈائریکٹر جان برینن نے ایران کی تہذيب کے خاتمے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی صدارتی عہدے سے برطرف ہونا چاہئے۔

جان برینن نے کہا:

- ٹرمپ نالائق ہے وہ صدارتی عہدے کی اہلیت نہیں رکھتا، اس کو فوری طرف برطرف ہونا چاہئے۔

- امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم ٹرمپ جیسے صدر کی برطرفی کے لئے لکھی گئی ہے۔

- یہ شخص واضخ طور پر نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہو گیا ہے، وہ اس قدر خطرناک ہے اس کو مزید امریکی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے عہدے پر قائم نہیں رکھا جا سکتا۔

برینن اوباما کے دور میں سی آئی اے کا ڈائریکٹر تھا۔ اس نے سینیچر کے روز MS-Now سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ نے ایران کی تہذیب کے خاتمے کی دھمکی دی ہے وہ بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے لئے خطرہ بنا ہؤا ہے، اس کو فوری طور پر وائٹ ہاؤس سے نکال باہر کرنا چاہئے۔

پچیسویں ترمیم سنہ 1967ع‍ کو امریکی آئین میں شامل کی گئی جو نائب صدر اور کابینہ کے اکثریتی ارکان کو 'اختیارات اور فرائض کے مطابق عمل نہ کر پانے' کی بنا پر برطرف کریں۔

دریں اثناء این بی سی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ کانگریس کے 70 اراکین نے پچیسویں ترمیم کے نفاذ اور ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی تہذیب کے خاتمے کی دھمکی کو امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاستدانوں نیز سابق فوجی جرنیلوں اور سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کی طرف سے منفی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب جان برینن بھی ان افراد میں شامل ہو گیا ہے جو ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ برینن نے فوری طور پر پچیسویں ترمیم کے مطابق عمل کرکے ٹرمپ کو ہٹا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha